کبھی خواب دیکھے ہیں
جان سے یہ پیارے خواب
خوب یہ سدھارے خواب
جن کی تعبیریں سچ ہوں
ایسے ہی کچھ پیارے خواب
دن گئے جو دیکھے ہوں
ایسے راج دلارے خواب
خواب جن کی خواہش میں
ہر سفر گزارا ہو
جن کے پیچھے ہر رستہ
بےکراں گزارا ہو
آتش شوق سے دل کا ہر دیا جلایا ہو
ان دیوں کی حدت سےحیات پانے والے خواب