(ص)نعتِ نبی

عشق حق ہے حقیقت یہ ہے
لفظ موجود کا جوہر یہ ہے
خلق موجود ہے خاطر احمد(ص)
رمز خلق ہے نام احمد(ص)
خاتم الرسل ہے مرسل احمد(ص)
در اصل عشق خدا ہیں احمد(ص)
حق کی خلقت کا سبب ہیں احمد(ص)
عکس حق ہیں حق نما احمد(ص)
خلق احسن ہیں محسن احمد(ص)
محسن دین بھی ہیں دنیا بھی
محور خلق بھی ہیں مقصد بھی
سرور دین بھی ہیں سید بھی
نور اولی بھی ہیں نیر بھی
شاہد خلق ہیں مخلوقوں کے
یاور و دوست ہیں مظلوموں کے
ان کے آنے سے تو رحمت برسی
ان کے ہاتھوں سے تو شفقت برسی
دل میں اپنے ان ہی کی ترپ ہے ہر دم
نام ان کا سکوں آور دل ہے ہر دم

مدح خواں مہرین فاطمہ

Scroll to Top