رنگساز قدم

دل کا جو  رنگ بھی کرتا ہوں اتر جاتا ہے

اس کاریگری  کے لیے یہ جگہ سازگار نہیں

یہ دنیا ہے یہاں ہر رنگ کچا ہے

اور کوئ  رنگساز نہیں

میں اس دل کو ایسے رنگساز سے رنگوائوں گا

جو ہر رنگ مٹا کر اِیسے  بس لال کرے

اور ایسا لال جو ہر زماںومکاں میں لال رہے

سیاہ سفید کا کیا ،اس میں   بھلا کیا رکھا ہے

سرخ ہے عشق کا رنگ،

عشق ہی تو منزل ہے ،عشق ہی تو رستہ ہے

راہِ شوق پر چل کر کچھ قدم تو اْٹھیں گے

بات اس قدم کی ہے، اس قدم کا چرچہ ہے

Scroll to Top